Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1510 (مشکوۃ المصابیح)

[1510] حسن، رواہ الدارقطني (66/2 ح 1779) [و صححہ الحاکم (325/1۔ 326) ووافقہ الذہبي۔ ] ٭ محمد بن عون و أبوہ، حدیثھما حسن۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: خَرَجَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي فَإِذا ہُوَ بنملة رَافِعَة بعض قوائہما إِلَی السَّمَاءِ فَقَالَ: ارْجِعُوا فَقَدِ اسْتُجِيبَ لَكُمْ من أجل ہَذِہ النملة . رَوَاہُ الدَّارَقُطْنِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’انبیا علیہم السلام میں سے ایک نبی لوگوں کے ساتھ بارش طلب کرنے کے لیے روانہ ہوئے انہوں نے اچانک دیکھا کہ ایک چیونٹی اپنی نحیف سی ٹانگیں آسمان کی طرف اوپر اٹھائے ہوئے (دعا کر رہی) ہے پس اس نبی ؑ نے فرمایا: واپس پلٹ جاؤ،اس چیونٹی کی وجہ سے تمہاری دعا قبول ہو گئی ہے۔‘‘ حسن،رواہ الدارقطنی۔