Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1516 (مشکوۃ المصابیح)
[1516] إسنادہ صحیح، رواہ الشافعي فی الأم (253/1) و أبو داود (5097) و ابن ماجہ (3727) والبیھقي فی الدعوات الکبیر (78/2 ح 316) والسنن الکبری (361/3) [و صححہ ابن حبان (1989) والحاکم (285/4) ووافقہ الذہبي۔ ]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((الرِّيحُ مِنْ روح اللہ تَأْتِي بِالرَّحْمَةِ وَبِالْعَذَابِ فَلَا تَسُبُّوہَا وَسَلُوا اللہَ مِنْ خَيْرِہَا وَعُوذُوا بِہِ مِنْ شَرِّہَا)) . رَوَاہُ الشَّافِعِي وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ وَالْبَيْہَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’ہوا،اللہ کی رحمت ہے کبھی یہ رحمت کے ساتھ آتی ہے اور کبھی یہ عذاب کے ساتھ،پس اسے برا بھلا نہ کہو،اور اس کی خیر کے متعلق درخواست کرو اور اس کے شر سے (اللہ تعالیٰ کی) پناہ طلب کرو۔صحیح،رواہ الشافعی و ابوداؤد و ابن ماجہ و البیھقی۔