Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1517 (مشکوۃ المصابیح)
[1517] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (1978) [و أبو داود (4908) و صححہ ابن حبان (1988)] ٭ قتادۃ عنعن۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا لَعَنَ الرِّيحَ عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: ((لَا تَلْعَنُوا الرِّيحَ فَإِنَّہَا مَأْمُورَةٌ وَأَنَّہُ مَنْ لَعَنَ شَيْئًا لَيْسَ لَہُ بِأَہْلٍ رَجَعَتِ اللَّعْنَةُ عَلَيْہِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہوا کو ملعون کہا تو آپ نے فرمایا:’’ہوا کو لعن طعن نہ کرو کیونکہ وہ تو حکم کی پابند ہے،جو شخص کسی ایسی چیز پر لعنت بھیجتا ہے جو اس کی اہل نہیں تو پھر لعنت اس شخص پر لوٹ آتی ہے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ضعیف۔