Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1530 (مشکوۃ المصابیح)
[1530] متفق علیہ، رواہ البخاري (5675) و مسلم (2191/46)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اشْتَكَی مِنَّا إِنْسَانٌ مَسَحَہُ بِيَمِينِہِ ثُمَّ قَالَ: ((أَذْہِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءٌ لَا يُغَادِرُ سَقَمًا))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب ہم میں سے کوئی بیمار ہو جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر اپنا دایاں ہاتھ پھیرتے پھر یہ دعا پڑھتے:’’لوگوں کے پروردگار! بیماری دور کر دے،شفا عطا فرما،تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں،تو شفا دینے والا ہے،اور ایسی شفا عطا فرما جو کسی بیماری کو باقی نہ چھوڑے۔‘‘ متفق علیہ۔