Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1531 (مشکوۃ المصابیح)
[1531] متفق علیہ، رواہ البخاري (5745۔ 5746) و مسلم (2194/54)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: كَانَ إِذَا اشْتَكَی الْإِنْسَانُ الشَّيْءَ مِنْہُ أَوْ كَانَتْ بِہِ قَرْحَةٌ أَوْ جُرْحٌ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ بِأُصْبُعِہِ: ((بِسْمِ اللہِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا لِيُشْفَی سَقِيمُنَا بِإِذن رَبنَا))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب انسان کے کسی عضو کو کوئی تکلیف ہوتی یا اسے کوئی پھوڑا ہوتا یا کوئی زخم ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے فرماتے:’’اللہ کے نام (کی برکت) سے،ہماری زمین کی مٹی،ہمارے بعض کی تھوک کے ساتھ اللہ کے حکم سے ہمارے بیمار کو شفا بخشی جائے۔‘‘ متفق علیہ۔