Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1533 (مشکوۃ المصابیح)

[1533] رواہ مسلم (2202/67)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ أَنَّہُ شَكَا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ وَجَعًا يَجِدُہُ فِي جَسَدِہِ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ضَعْ يَدَكَ عَلَی الَّذِي يَأْلَمُ مِنْ جَسَدِكَ وَقُلْ: بِسْمِ اللہِ ثَلَاثًا وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ: أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ . قَالَ: فَفَعَلْتُ فَأَذْہَبَ اللہُ مَا كَانَ بِي. رَوَاہُ مُسلم

عثمان بن ابی العاص ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے جسم کی تکلیف کے متعلق رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے شکایت کی تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں فرمایا:’’اپنے جسم کے تکلیف والے حصے پر اپنا ہاتھ رکھو،اور تین مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھو:((اعوذ بعزۃ اللہ و قدرتہ من شر ما اجد و احاذر)) میں ہر اس شر سے جو میں پاتا ہوں اور جس سے میں غم زدہ ہوں اللہ کے غلبے اور اس کی قدرت کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،میں نے ایسے کیا تو اللہ نے میری وہ تکلیف دور کر دی۔رواہ مسلم۔