Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1534 (مشکوۃ المصابیح)

[1534] رواہ مسلم (40/ 2186)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي سعيد الْخُدْرِيّ أَن جِبْرِيلَ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ أَشْتَكَيْتَ؟ فَقَالَ: ((نَعَمْ)) . قَالَ: بِسْمِ اللہِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ مِنْ شرك كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ اللہُ يَشْفِيكَ بِسم اللہ أرقيك. رَوَاہُ مُسلم

ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ جبریل ؑ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے فرمایا: محمد! آپ بیمار ہیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں!‘‘ تو انہوں نے یوں دم کیا: میں آپ کو تکلیف دینے والی ہر چیز سے،ہر نفس کے شر سے یا حاسد کی نظر سے اللہ کے نام کے ساتھ آپ کو دم کرتا ہوں،اللہ آپ کو شفا عطا فرمائے،میں اللہ کے نام کے ساتھ آپ کو دم کرتا ہوں۔رواہ مسلم۔