Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1554 (مشکوۃ المصابیح)

[1554] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3075) ٭ داود بن حصین عن عکرمۃ: منکر، و إبراھیم بن إسماعیل بن أبي حبیبۃ: ضعیف۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ: كَانَ يعلمہُمْ من الْحمی وم الأوجاع كلہَا أَن يَقُولُوا: ((بِسم اللہ الْكَبِيرِ أَعُوذُ بِاللہِ الْعَظِيمِ مِنْ شَرِّ كُلِّ عرق نعار وَمن شَرّ حر النَّارِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا يُعْرَفُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاہِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ وَہُوَ يضعف فِي الحَدِيث

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بخار اور ہر قسم کی تکلیف کے متعلق انہیں یہ دعا سکھایا کرتے تھے:’’اللہ کبیر کے نام کے ساتھ میں ہر جوش مارنے والی رگ کے شر اور آگ کی حرارت کے شر سے اللہ عظیم کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے یہ صرف ابراہیم بن اسماعیل کی سند سے معروف ہے جبکہ اسے حدیث میں ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ضعیف۔