Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1555 (مشکوۃ المصابیح)

[1555] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3892) ٭ زیاد بن محمد: منکر الحدیث و أخطأ الحاکم فذکرہ فی المستدرک (344/1، 218/4۔ 219) و رد علیہ الذہبي۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَنِ اشْتَكَی مِنْكُمْ شَيْئًا أَوِ اشْتَكَاہُ أَخٌ لَہُ فَلْيَقُلْ: رَبُّنَا اللہُ الَّذِي فِي السَّمَاءِ تَقَدَّسَ اسْمُكَ أَمرك فِي السَّمَاء وَالْأَرْض كَمَا أَن رَحْمَتُكَ فِي السَّمَاءِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَكَ فِي الْأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَايَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّيِبِينَ أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِكَ وَشِفَاءً مِنْ شِفَائِكَ عَلَی ہَذَا الْوَجَعِ. فَيَبْرَأُ . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’تم میں سے کسی شخص کو کوئی تکلیف پہنچے یا اس کے بھائی کو کوئی تکلیف پہنچے تو وہ یوں دعا کرے تو وہ ٹھیک ہو جائے گا: ہمارا رب اللہ ہے جو کہ آسمانوں میں ہے،تیرا نام پاک ہے،زمین و آسمان پر تیرا امر ایسے ہی ہے جیسے تیری رحمت آسمان میں ہے،پس زمین پر بھی اپنی رحمت فرما،ہمارے کبیرہ گناہ اور خطائیں معاف فرما،تو (گناہوں سے) پاک لوگوں کا رب ہے،اپنی رحمت سے رحمت نازل فرما،اور اس تکلیف پر اپنی شفا سے شفا نازل فرما۔ضعیف۔