Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1558 (مشکوۃ المصابیح)
[1558] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (3252 وقال: غریب۔) ٭ عبید اللہ بن الوازع و شیخہ: مجھولان۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي مُوسَی أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: لَا يُصِيبُ عَبْدًا نَكْبَةٌ فَمَا فَوْقَہَا أَوْ دُونَہَا إِلَّا بِذَنَبٍ وَمَا يَعْفُو اللہُ عَنْہُ أَكْثَرُ وَقَرَأَ: (وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَن كثير) رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
ابوموسی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بندے کو چھوٹی بڑی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ اس کے گناہوں کی وجہ سے پہنچتی ہے،اور جن سے اللہ تعالیٰ درگزر فرماتا ہے وہ تو کہیں زیادہ ہیں۔‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’اور تمہیں جو مصیبت پہنچتی ہے وہ تمہارے اپنے ہی اعمال کا نتیجہ ہوتی ہے اور وہ اکثر برائیاں معاف کر دیتا ہے۔‘‘ ضعیف۔