Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1559 (مشکوۃ المصابیح)

[1559] حسن، رواہ البغوي في شرح السنۃ (240/5۔ 241ح 1429) [و أحمد (203/2 ح 6895) و سندہ حسن ولہ طریق آخر عندہ (194/2، 198) و صححہ الحاکم (348/1) ووفقہ الذہبي (!) و للحدیث شواھد عند البخاري (2996) وغیرہ۔ ]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: إِن الْعَبْدَ إِذَا كَانَ عَلَی طَرِيقَةٍ حَسَنَةٍ مِنَ الْعِبَادَةِ ثُمَّ مَرِضَ قِيلَ لِلْمَلَكِ الْمُوَكَّلِ بِہِ: اكْتُبْ لَہُ مِثْلَ عَمَلِہِ إِذَا كَانَ طَلِيقًا حَتَّی أطلقہُ أَو أكفتہ إِلَيّ

عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب بندہ اچھے انداز میں عبادت کرتا ہے اور پھر وہ بیمار ہو جاتا ہے تو اس پر مقرر کیے ہوئے فرشتے سے کہا جاتا ہے: اس کے عمل ویسے ہی لکھتے جاؤ جیسے یہ حالت صحت میں عمل کیا کرتا تھا حتیٰ کہ میں اسے صحت یاب کر دوں یا اسے اپنے پاس بلا لوں۔‘‘ حسن،رواہ البغوی فی شرح السنہ۔