Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1593 (مشکوۃ المصابیح)

[1593] إسنادہ حسن، رواہ النسائي (7/4۔ 8 ح 1833) وابن ماجہ (1614) [و صححہ ابن حبان (729)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ بن عَمْرو قَالَ ك تُوُفِّيَ رَجُلٌ بِالْمَدِينَةِ مِمَّنْ وُلِدَ بِہَا فَصَلَّی عَلَيْہِ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: ((يَا لَيْتَہُ مَاتَ بِغَيْرِ مَوْلِدِہِ)) . قَالُوا وَلِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللہِ؟ قَالَ: ((إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا مَاتَ بِغَيْرِ مَوْلِدِہِ قِيسَ لَہُ مِنْ مَوْلِدِہِ إِلَی مُنْقَطَعِ أَثَرِہِ فِي الْجَنَّةِ)) . رَوَاہُ النَّسَائِيّ وَابْن مَاجَہ

عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،مدینہ میں پیدا ہونے والا ایک شخص فوت ہو گیا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھ کر فرمایا:’’کاش کہ یہ اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کسی اور جگہ فوت ہوتا۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! کس لیے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بے شک جب کوئی آدمی اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کسی جگہ فوت ہوتا ہے تو اس کی جائے پیدائش سے جائے وفات تک کے فاصلے کے برابر اسے جنت عطا کر دی جاتی ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ النسائی و ابن ماجہ۔