Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1592 (مشکوۃ المصابیح)

[1592] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (1439) ٭ صفوان بن ھبیرۃ: لین الحدیث۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ عَادَ رَجُلًا فَقَالَ لَہُ: ((مَا تستہي؟)) قَالَ: أشتہي خبز بر. قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((مَنْ كَانَ عِنْدَہُ خُبْزُ بُرٍّ فَلْيَبْعَثْ إِلَی أَخِيہِ)) . ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((إِذَا اشْتَہَی مَرِيضُ أحدكُم شَيْئا فليطعمہ)) . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسی آدمی کی عیادت کی تو فرمایا:’’کسی چیز کو دل چاہتا ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: گندم کی روٹی،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کے پاس گندم کی روٹی ہو تو وہ اسے اپنے بھائی کے پاس بھیج دے۔‘‘ پھر نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تمہارے کسی مریض کا کسی چیز کو دل چاہے تو وہ اسے کھلا دیا کرو۔‘‘ ضعیف۔