Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1608 (مشکوۃ المصابیح)

[1608] ضعیف، رواہ أحمد (387/1 ح 3671) والترمذي (2458) [و صححہ الحاکم (323/4) ووافقہ الذہبي و للحدیث شواھد۔ ] ٭ صباح بن محمد ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِأَصْحَابِہِ: ((اسْتَحْيُوا مِنَ اللہِ حَقَّ الْحَيَاءِ)) قَالُوا: إِنَّا نَسْتَحْيِي مِنَ اللہِ يَا نَبِيَّ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ قَالَ: ((لَيْسَ ذَلِكَ وَلَكِنَّ مَنِ اسْتَحْيَی مِنَ اللہِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا وَعَی وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا حَوَی وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتُ وَالْبِلَی وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ تَرَكَ زِينَةَ الدُّنْيَا فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَقَدِ اسْتَحْيَی مِنَ اللہِ حَقَّ الْحَيَاءِ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

ابن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک روز اپنے صحابہ سے فرمایا:’’اللہ سے حیا کرو جس طرح اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی! الحمد للہ ہم اللہ سے حیا کرتے ہیں۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ بات نہیں ہے،بلکہ جو شخص اللہ سے ایسے حیا کرتا ہے جیسے حیا کرنے کا حق ہے تو وہ سر اور ان چیزوں کی جو سر میں ہیں (آنکھ،کان،زبان) کی حفاظت کرے،اور وہ پیٹ اور اس کے متعلقات (شرم گاہ،ہاتھ،پاؤں اور دل وغیرہ) کی حفاظت کرے،وہ موت اور بوسیدہ ہونے کو یاد رکھے،اور جو آخرت چاہتا ہے وہ دنیا ترک کر دے۔جو شخص اس طرح کرے تو اس نے اللہ سے ایسے حیا کیا جیسے اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔‘‘ ضعیف۔