Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1626 (مشکوۃ المصابیح)

[1626] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (1446) ٭ إسحاق بن عبد اللہ بن جعفر: مستور، لم أجد من وثقہ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ)) قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ لِلْأَحْيَاءِ؟ قَالَ: ((أَجود وأجود)) . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ

عبداللہ بن جعفر ؓ بیان کرتے ہیں،کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اپنے قریب المرگ افراد کو ان کلمات کی تلقین کرو: اللہ حلیم و کریم کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،اللہ عرش عظیم کا رب پاک ہے،ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! (یہ کلمات) زندوں کے متعلق کیسے ہیں؟ آپ نے فرمایا: بہت خوب! بہت خوب۔‘‘ ضعیف۔