Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1625 (مشکوۃ المصابیح)
[1625] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (3159) ٭ ابن سعید الأنصاري و أبوہ: لم أجد من و ثقھما و سعید بن عثمان: وثقہ ابن حبان وحدہ من أئمۃ الرجال۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ مَرِضَ فَأَتَاہُ النَّبِيُّ ﷺ يَعُودُہُ فَقَالَ: ((إِنِّي لَا أَرَی طَلْحَةَ إِلَّا قَدْ حَدَثَ بِہِ الْمَوْتُ فَآذِنُونِي بِہِ وَعَجِّلُوا فَإِنَّہُ لَا يَنْبَغِي لِجِيفَةِ مُسْلِمٍ أَنْ تُحْبَسَ بَيْنَ ظَہْرَانَيْ أَہْلِہِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
حصین بن وحوح ؓ بیان کرتے ہیں کہ طلحہ بن براء ؓ بیمار ہو گئے،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میرا خیال ہے کہ طلحہ فوت ہونے والا ہے،پس اس کی مجھے اطلاع کرنا اور (دفن کرنے میں) جلدی کرنا،کیونکہ مسلمان میت کو اس کے اہل خانہ کے پاس روک رکھنا مناسب نہیں۔‘‘ ضعیف۔