Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1631 (مشکوۃ المصابیح)

[1631] سندہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (1449) والبیھقي في کتاب البعث والنشور (223۔ 226) ٭ محمد بن إسحاق مدلس و لم أجد تصریح سماعہ فالسند ضعیف و لأصل الحدیث شواھد عند أحمد (424/6۔ 425و 455/3) وغیرہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ كَعْبًا الْوَفَاةُ أَتَتْہُ أُمُّ بِشْرٍ بِنْتُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ فَقَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنْ لَقِيتَ فُلَانًا فَاقْرَأْ عَلَيْہِ مِنِّي السَّلَامَ. فَقَالَ: غَفَرَ اللہُ لَكِ يَا أُمَّ بِشْرٍ نَحْنُ أَشْغَلُ مِنْ ذَلِكَ فَقَالَتْ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَمَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول: ((إِنَّ أَرْوَاحَ الْمُؤْمِنِينَ فِي طَيْرٍ خُضْرٍ تَعْلُقُ بِشَجَرِ الْجَنَّةِ؟)) قَالَ: بَلَی. قَالَتْ: فَہُوَ ذَاكَ. رَوَاہُ ابْنُ مَاجَہْ وَالْبَيْہَقِيُّ فِي كِتَابِ الْبَعْثِ والنشور

عبدالرحمٰن بن کعب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب کعب ؓ کی وفات کا وقت ہوا تو ام بشر بنت براء بن معرور ؓ ان کے پاس آئیں،تو انہوں نے کہا: ابوعبدالرحمٰن! اگر تم فلاں (ان کے باپ براء کی روح) سے ملاقات کرو تو اسے میرا سلام کہنا،انہوں نے کہا: ام بشیر! اللہ آپ کو معاف فرمائے،ہمیں اس کی فرصت کہاں ملے گی،ام بشیر نے فرمایا: ابوعبدالرحمٰن! کیا آپ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے نہیں سنا:’’مومنوں کی روحیں سبز پرندوں (کے جسم میں) جنت کے درختوں سے کھاتی ہوں گی۔‘‘ انہوں نے کہا: ہاں! سنا ہے۔تو ام بشیر نے فرمایا: پس یہی وہ ہے۔ضعیف۔