Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1638 (مشکوۃ المصابیح)
[1638] حسن، رواہ أبو داود (4061) و الترمذي (994 و قال: حسن صحیح۔) و ابن ماجہ (3566)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ فَإِنَّہَا مَنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ وَكَفِّنُوا فِيہَا مَوْتَاكُمْ وَمِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ فَإِنَّہُ يُنْبِتُ الشّعْر ويجلوا الْبَصَر)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ تمہارا بہترین لباس ہے،اپنے مردوں کو بھی انہیں میں کفن دو،اثمد تمہارا بہترین سرمہ ہے کیونکہ وہ پلکیں دراز کرتا ہے اور نظر کو تیز کرتا ہے۔‘‘ ابوداؤد،ترمذی،اور ابن ماجہ نے ’’اپنے مردوں کو‘‘ تک روایت کیا ہے۔حسن۔