Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1649 (مشکوۃ المصابیح)
[1649] متفق علیہ، رواہ البخاري (1311) و مسلم (960/78)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّتْ جَنَازَةٌ فَقَامَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَقُمْنَا مَعَہُ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہَا يَہُودِيَّةٌ فَقَالَ: ((إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمْ الْجِنَازَة فَقومُوا))
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،ایک جنازہ گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو گئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے،پھر ہم نے عرض کیا،اللہ کے رسول! یہ تو ایک یہودی عورت کا جنازہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: موت گھبراہٹ والی چیز ہے،جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاؤ۔‘‘ متفق علیہ۔