Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1680 (مشکوۃ المصابیح)

[1680] متفق علیہ، رواہ البخاري (1312) و مسلم (961/81)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ: كَانَ ابْن حنيف وَقيس ابْن سَعْدٍ قَاعِدَيْنِ بِالْقَادِسِيَّةِ فَمُرَّ عَلَيْہِمَا بِجَنَازَةٍ فَقَامَا فَقيل لَہما: إِنَّہَا مِنْ أَہْلِ الْأَرْضِ أَيْ مِنْ أَہْلِ الذِّمَّةِ فَقَالَا: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَرَّتْ بِہِ جَنَازَةٌ فَقَامَ فَقِيلَ لَہُ: إِنَّہَا جَنَازَة يَہُودِيّ. فَقَالَ: ((أليست نفسا؟))

عبدالرحمٰن بن ابی لیلی بیان کرتے ہیں،سہیل بن حنیف ؓ اور قیس بن سعد ؓ قادسیہ میں تشریف فرما تھے کہ ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو وہ دونوں کھڑے ہو گئے،انہیں بتایا گیا کہ یہ ذمی شخص کا جنازہ ہے،ان دونوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو آپ کھڑے ہو گئے آپ کو بتایا گیا کہ یہ ایک یہودی کا جنازہ ہے،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا وہ جان نہیں؟‘‘ متفق علیہ۔