Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1703 (مشکوۃ المصابیح)
[1703] صحیح، رواہ أحمد (19/4 ح 16359) والترمذي (1713 وقال: حسن صحیح۔) و أبو داود (3215) والنسائي (81/4 ح 2013) و ابن ماجہ (1560)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ ہِشَامِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: ((احْفُرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قبر وَاحِد وَقدمُوا أَكْثَرہم قُرْآنًا)) . رَوَاہُ أمد وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَرَوَی ابْنُ مَاجَہْ إِلَی قَوْلہ وأحسنوا
ہشام بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ احد کے روز فرمایا:’’وسیع اور گہری قبریں تیار کرو اور اچھی طرح دفن کرو،اور ایک قبر میں دو دو،تین تین کو دفن کرو،اور ان میں سے زیادہ قرآن جاننے والے کو پہلے دفن کرو۔‘‘ احمد،ترمذی،ابوداؤد،نسائی اور ابن ماجہ نے ((واحسنوا))‘‘ اور اچھی طرح دفن کرو‘‘ تک روایت کیا ہے۔صحیح۔