Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1704 (مشکوۃ المصابیح)

[1704] صحیح، رواہ أحمد (297/3 ح 14216) والترمذي (1717 وقال: حسن صحیح۔) و أبو داود (3165) والنسائي (79/4ح 2006) والدارمي (23/1 ح 46)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ جَاءَتْ عَمَّتِي بِأَبِي لِتَدْفِنَہُ فِي مَقَابِرِنَا فَنَادَی مُنَادِي رَسُولِ اللہِ ﷺ: ((رُدُّوا الْقَتْلَی إِلَی مَضَاجِعِہِمْ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيُّ وَلَفظہ لِلتِّرْمِذِي

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،غزوہ احد کے روز میری پھوپھی میرے شہید والد کو لے آئیں تاکہ وہ انہیں ہمارے قبرستان میں دفن کریں،پس رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے اعلان کرنے والے نے اعلان کیا،شہداء کو ان کی شہادت گاہ کی طرف واپس لے آؤ۔‘‘ احمد،ترمذی،ابوداؤد،نسائی،دارمی،الفاظ حدیث ترمذی کے ہیں۔صحیح۔