Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1715 (مشکوۃ المصابیح)
[1715] رواہ البخاري (1285)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: شَہِدْنَا بِنْتَ رَسُولِ اللہِ ﷺ تُدْفَنُ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ جَالِسٌ عَلَی الْقَبْرِ فَرَأَيْتُ عَيْنَيْہِ تَدْمَعَانِ فَقَالَ: ہَلْ فِيكُمْ مَنْ أَحَدٍ لَمْ يُقَارِفِ اللَّيْلَةَ؟ . فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ: أَنَا. قَالَ: فَانْزِلْ فِي قَبْرِہَا فَنَزَلَ فِي قبرہا . رَوَاہُ البُخَارِيّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کی تدفین کے وقت ہم موجود تھے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبر کے پاس تشریف فرما تھے،میں نے آپ کی آنکھوں کو اشکبار دیکھا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جس نے آج رات اپنی اہلیہ سے صحبت نہ کی ہو؟‘‘ ابوطلحہ ؓ نے عرض کیا،میں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’آپ اس کی قبر میں اتریں۔‘‘ وہ ان کی قبر میں اترے۔رواہ البخاری۔