Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1717 (مشکوۃ المصابیح)
[1717] إسنادہ ضعیف، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (9294) ٭ عبد الرحمٰن بن العلاء و ثقہ ابن حبان وحدہ کما في تحقیقي لسنن الترمذي (979) وقیل: احتج ابن معین بحدیثہ (!)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: ((إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمْ فَلَا تَحْبِسُوہُ وَأَسْرِعُوا بِہِ إِلَی قَبْرِہِ وَلْيُقْرَأْ عِنْدَ رَأْسِہِ فَاتِحَةُ الْبَقَرَةِ وَعِنْدَ رِجْلَيْہِ بِخَاتِمَةِ الْبَقَرَةِ)) . رَوَاہُ الْبَيْہَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَان. وَقَالَ: وَالصَّحِيح أَنہ مَوْقُوف عَلَيْہِ
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جب تم میں سے کوئی فوت ہو جائے تو اسے (دفن کرنے سے) نہ روک رکھو،بلکہ اسے جلد دفن کرو۔اور (دفن کرنے کے بعد) سرہانے سورۂ بقرہ کا ابتدائی حصہ اور اس کے پاؤں کے پاس سورۂ بقرہ کا آخری حصہ پڑھا جائے۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان،اورانہوں نے فرمایا: درست بات یہ ہے کہ یہ موقوف ہے۔ضعیف۔