Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1726 (مشکوۃ المصابیح)

[1726] متفق علیہ، رواہ البخاري (1296) و مسلم (104/167)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي بردة قَالَ: أُغمي علی أبي مُوسَی فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُہُ أُمُّ عَبْدِ اللہِ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمِي؟ وَكَانَ يُحَدِّثُہَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((أَنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ حَلَقَ وَصَلَقَ وَخَرَقَ)) . وَلَفظہ لمُسلم

ابوبردہ ؓ بیان کرتے ہیں،ابوموسی ؓ پر بے ہوشی طاری ہو گئی تو ان کی اہلیہ ام عبداللہ نے زور سے رونا شروع کر دیا،پھر انہیں افاقہ ہو گیا تو فرمایا:’’کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں ایسے شخص سے بری ہوں جو مصیبت کے وقت سر منڈائے،اونچی آواز سے روئے اور کپڑے چاک کرے۔‘‘ بخاری،مسلم اور حدیث کے الفاظ صحیح مسلم کے ہیں۔متفق علیہ۔