Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1727 (مشکوۃ المصابیح)

[1727] رواہ مسلم (934/29)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَرْبَعٌ فِي أُمَّتِي مِنْ أَمْرِ الْجَاہِلِيَّةِ لَا يَتْرُكُونَہُنَّ: الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ وَالِاسْتِسْقَاءُ بِالنُّجُومِ وَالنِّيَاحَةُ . وَقَالَ: ((النَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِہَا تُقَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَعَلَيْہَا سِرْبَالٌ مِنْ قطران وَدرع من جرب)) . رَوَاہُ مُسلم

ابومالک اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میری امت میں جاہلیت کی چار خصلتیں ایسی ہیں جنہیں وہ نہیں چھوڑیں گے،حسب پر فخر کرنا،نسب پر طعن کرنا،ستاروں کے ذریعے بارش طلب کرنا اور نوحہ کرنا‘‘ اور فرمایا:’’جو نوحہ کرنے والی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو روز قیامت اس پر گندھک کی قمیض ہو گی اور خارش کا کرتہ ہو گا۔‘‘ رواہ مسلم۔