Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1743 (مشکوۃ المصابیح)
[1743] متفق علیہ، رواہ البخاري (1299) و مسلم (935/30)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيَّ ﷺ قَتْلُ ابْنِ حَارِثَةَ وَجَعْفَرٍ وَابْنِ رَوَاحَةَ جَلَسَ يُعْرَفُ فِيہِ الْحُزْنُ وَأَنَا أَنْظُرُ مِنْ صَائِرِ الْبَابِ تَعْنِي شَقَّ الْبَابِ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ نِسَاءَ جَعْفَرٍ وَذَكَرَ بُكَاءَہُنَّ فَأَمَرَہُ أَنْ يَنْہَاہُنَّ فَذَہَبَ ثُمَّ أَتَاہُ الثَّانِيَةَ لَمْ يُطِعْنَہُ فَقَالَ: انْہَہُنَّ فَأَتَاہُ الثَّالِثَةَ قَالَ: وَاللہِ غَلَبْنَنَا يَا رَسُولَ اللہِ فَزَعَمْتُ أَنَّہُ قَالَ: ((فَاحْثُ فِي أَفْوَاہِہِنَّ التُّرَابَ)) . فَقُلْتُ: أَرْغَمَ اللہُ أَنْفَكَ لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَلَمْ تَتْرُكْ رَسُولَ اللہِ ﷺ مَنْ العناء
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ابن حارثہ ؓ،جعفر ؓ اور ابن رواحہ ؓ کی خبر شہادت پہنچی تو آپ (مسجد میں) بیٹھ گئے اور آپ کے چہرے پر غم کے آثار واضح تھے،اور میں دروازے کی جھری سے دیکھ رہی تھی،اتنے میں ایک آدمی آپ کے پاس آیا تو اس نے عرض کیا: جعفر ؓ کی خواتین رو رہی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا کہ:’’انہیں منع کرو۔‘‘ وہ چلا گیا (اور انہیں منع کیا لیکن وہ باز نہ آئیں) پھر وہ دوسری مرتبہ آپ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ وہ اس کی بات نہیں مانتیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’انہیں منع کر۔‘‘ لیکن وہ تیسری مرتبہ پھر آیا اور عرض کیا: اللہ کی قسم! اللہ کے رسول! وہ ہم پر غالب آ گئیں ہیں،(عائشہ ؓ) نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ان کے منہ میں مٹی ڈالو۔‘‘ میں نے کہا: اللہ تیری ناک خاک آلود کرے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو حکم دیا تو اسے بجا لایا نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تکلیف پہنچانا ترک کیا۔متفق علیہ۔