Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1745 (مشکوۃ المصابیح)

[1745] رواہ البخاري (4267)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: أُغْمِيَ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ رَوَاحَةَ فَجَعَلَتْ أُخْتُہُ عَمْرَةُ تبْكي: واجبلاہ واكذا واكذا تُعَدِّدُ عَلَيْہِ فَقَالَ حِينَ أَفَاقَ: مَا قُلْتِ شَيْئًا إِلَّا قِيلَ لِي: أَنْتَ كَذَلِكَ؟ زَادَ فِي رِوَايَةٍ فَلَمَّا مَاتَ لَمْ تَبْكِ عَلَيْہِ. رَوَاہُ البُخَارِيّ

نعمان بن بشیر بیان کرتے ہیں،عبداللہ بن رواحہ ؓ پر بے ہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن عمرہ رونے لگیں اور کہنے لگیں،آہ پہاڑ پر کتنا افسوس آہ اس طرح اور اس طرح،وہ ان کے محاسن بیان کرنے لگیں،جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے فرمایا: آپ نے جو کچھ بھی کہا،وہ مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا تم اسی طرح ہو؟ اور ایک روایت میں یہ نقل کیا ہے: جب وہ (عبداللہ بن رواحہ ؓ) شہید ہوئے تو پھر وہ ان پر نہ روئیں۔رواہ البخاری۔