Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1746 (مشکوۃ المصابیح)

[1746] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1003)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: مَا من ميت يَمُوت فَيقوم باكيہم فيقولك: واجبلاہ واسيداہ وَنَحْوَ ذَلِكَ إِلَّا وَكَّلَ اللہُ بِہِ مَلَكَيْنِ يَلْہَزَانِہِ وَيَقُولَانِ: أَہَكَذَا كُنْتَ؟ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ حَسَنٌ

ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جب کوئی شخص فوت ہو جاتا ہے اور اسے رونے والے کھڑے ہو کر کہتے ہیں: آہ پہاڑ! آہ سردار! اور اس طرح کی کوئی بات،تو اللہ اس (میت) پر دو فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو اسے مارتے ہوئے دھکے دے کر کہتے ہیں: کیا تو ایسے ہی تھا؟‘‘ ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسنادہ حسن۔