Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1757 (مشکوۃ المصابیح)

[1757] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (1608) ٭ مندل ضعیف و أسماء بنت عابس: لا یعرف حالھا۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِن السِّقْطَ لَيُرَاغِمُ رَبَّہُ إِذَا أَدْخَلَ أَبَوَيْہِ النَّارَ فَيُقَالُ: أَيُّہَا السِّقْطُ الْمُرَاغِمُ رَبَّہُ أَدْخِلْ أَبَوَيْكَ الْجَنَّةَ فَيَجُرُّہُمَا بِسَرَرِہِ حَتَّی يُدْخِلَہُمَا الْجَنَّةَ . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ

علی ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب نا مکمل پیدا ہونے والے بچے کے والدین کو جہنم میں داخل کیے جانے کا ارادہ کیا جائے گا تو وہ اپنے رب سے جھگڑا کرے گا،تو اسے کہا جائے گا: اپنے رب سے جھگڑا کرنے والے نا مکمل بچے! اپنے والدین کو جنت میں لے جا،وہ اپنے آنول سے انہیں کھینچے گا حتیٰ کہ انہیں جنت میں لے جائے گا۔‘‘ ضعیف۔