Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1771 (مشکوۃ المصابیح)
[1771] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (202/6 ح 26179)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عَائِشَة قَالَتْ: كُنْتُ أَدْخُلُ بَيْتِيَ الَّذِي فِيہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَإِنِّي وَاضِعٌ ثَوْبِي وَأَقُولُ: إِنَّمَا ہُوَ زَوْجِي وَأَبِي فَلَمَّا دُفِنَ عُمَرُ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ مَعَہُمْ فَوَاللہِ مَا دَخَلْتُہُ إِلَّا وَأَنَا مَشْدُودَةٌ عَلَيَّ ثِيَابِي حَيَاء من عمر. رَوَاہُ أَحْمد
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،میں اپنے اس حجرے میں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدفون) ہیں چلی جایا کرتی تھی،اور یہیں اپنی چادر اتار دیا کرتی تھی،اور میں (دل میں) کہتی تھی: وہ تو میرے شوہر ہیں اور دوسرے میرے والد ہیں،جب عمر ؓ کو ان کے ساتھ دفن کر دیا گیا تو اللہ کی قسم! میں عمر ؓ سے حیا کی وجہ سے اپنے اوپر اچھی طرح چادر لے کر وہاں داخل ہوتی ہوں۔‘‘ صحیح،رواہ احمد۔