Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1772 (مشکوۃ المصابیح)

[1772] متفق علیہ، رواہ البخاري (1496) و مسلم (19/29)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ فَقَالَ: ((إِنَّك تَأتي قوما من أہل الْكتاب. فَادْعُہُمْ إِلَی شَہَادَةِ أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ. فَإِنْ ہُمْ أطاعوا لذَلِك. فَأَعْلِمْہُمْ أَنَّ اللہَ قَدْ فَرَضَ عَلَيْہِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ. فَإِنْ ہم أطاعوا لذَلِك فأعلمہم أَن اللہ قد فرض عَلَيْہِم صَدَقَة تُؤْخَذ من أغنيائہم فَترد فِي فُقَرَائِہِمْ. فَإِنْ ہُمْ أَطَاعُوا لِذَلِكَ. فَإِيَّاكَ وَكَرَائِمَ أَمْوَالِہِمْ وَاتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّہُ لَيْسَ بَيْنَہَا وَبَين اللہ حجاب))

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے معاذ ؓ کو یمن بھیجا تو فرمایا:’’تم اہل کتاب کے پاس جا رہے ہو،انہیں اس گواہی دینے کی طرف دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور بے شک محمد (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) اللہ کے رسول ہیں،اگر وہ اس میں تمہاری اطاعت کر لیں تو انہیں بتاؤ کہ اللہ نے دن رات میں ان پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں،اگر وہ اس میں بھی تمہاری اطاعت کریں تو انہیں بتانا کہ اللہ نے ان پر صدقہ فرض کیا ہے،جو ان کے مال داروں سے لے کر ان کے ناداروں کو دیا جائے گا،اگر وہ تمہاری یہ بات بھی مان لیں تو پھر ان کے اچھے اچھے مال لینے سے اجتناب کرنا،اور مظلوم کی بددعا سے بچنا کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی حجاب نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔