Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1774 (مشکوۃ المصابیح)

[1774] رواہ البخاري (1403)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ آتَاہُ اللہُ مَالًا فَلَمْ يُؤَدِّ زَكَاتَہُ مُثِّلَ لَہُ مَالُہُ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَہُ زَبِيبَتَانِ يُطَوَّقُہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَأْخُذ بِلِہْزِمَتَيْہِ-يَعْنِي بشدقيہ-يَقُولُ: أَنَا مَالُكَ أَنَا كَنْزُكَ . ثُمَّ تَلَا ہَذِہ الْآيَة: (وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاہُمُ اللہُ من فَضلہ) إِلَی آخر الْآيَة. رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ جس شخص کو مال عطا فرمائے اور پھر وہ شخص اس کی زکوۃ ادا نہ کرے تو روز قیامت اس کے مال کو گنجے اژدھا کی صورت میں بنا دیا جائے گا،اس کی آنکھوں پر دو نقطے ہوں گے،اس کو اس کے گلے کا ہار بنا دیا جائے گا،پھر وہ اسے جبڑوں سے پکڑ کر کہے گا: میں تیرا مال ہوں،میں تیرا خزانہ ہوں،پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’جو لوگ بخل کرتے ہیں وہ یہ خیال نہ کریں،،،،،‘‘ رواہ البخاری۔