Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1775 (مشکوۃ المصابیح)
[1775] متفق علیہ، رواہ البخاري (1460) و مسلم (990/30)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَا مِنْ رَجُلٍ يَكُونُ لَہُ إِبِلٌ أَوْ بَقَرٌ أَوْ غَنَمٌ لَا يُؤَدِّي حَقَّہَا إِلَّا أَتَی بِہَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أعظم مَا يكون وَأَسْمَنَہُ تَطَؤُہُ بِأَخْفَافِہَا وَتَنْطِحُہُ بِقُرُونِہَا كُلَّمَا جَازَتْ أُخْرَاہَا رُدَّتْ عَلَيْہِ أُولَاہَا حَتَّی يُقْضَی بَيْنَ النَّاس))
ابوذر ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کے پاس اونٹ یا گائے یا بکریاں ہوں اور وہ ان کی زکوۃ ادا نہ کرتا ہو تو انہیں روز قیامت لایا جائے گا تو وہ جس قدر (دنیا میں) تھیں اس سے کہیں بڑھی اور زیادہ موٹی ہوں گی،وہ اپنے کھروں سے اسے روندیں گی اور اپنے سینگوں کے ساتھ اسے ماریں گی،جب ان میں سے آخری گزر جائے گی تو پھر پہلی کو دوبارہ لایا جائے گا،اور یہ سلسلہ جاری رہے گا حتیٰ کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔