Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1804 (مشکوۃ المصابیح)
[1804] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (644 وقال: حسن غریب۔) و أبو داود (1603 وقال: سعید [بن المسیب] لم یسمع من عتاب شیئًا۔)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ فِي زَكَاةِ الْكُرُومِ: ((إِنَّہَا تُخْرَصُ كَمَا تُخْرَصُ النَّخْلُ ثُمَّ تُؤَدَّی زَكَاتُہُ زَبِيبًا كَمَا تُؤَدَّی زَكَاةُ النَّخْلِ تَمْرًا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
عتاب بن اسید ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوروں کی زکوۃ کے متعلق فرمایا:’’کھجوروں کی طرح ان کا اندازہ کیا جائے گا پھر ان کی زکوۃ منقی سے ادا کی جائے گی جس طرح کھجوروں کی زکوۃ چھوہاروں سے ادا کی جاتی ہے۔‘‘ ضعیف۔