Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1806 (مشکوۃ المصابیح)
[1806] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (1606) ٭ مخبر ابن جریج مجھول و للحدیث شواھد مرسلۃ عند مالک (703/2۔ 704ح 1449۔ 1450) وغیرہ و حدیث أبي داود (3415) یغني عنہ۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يبْعَث عبد اللہ ابْن رَوَاحَةَ إِلَی يَہُودٍ فَيَخْرُصُ النَّخْلَ حِينَ يَطِيبُ قَبْلَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبداللہ بن رواحہ ؓ کو یہودیوں کے پاس بھیجا کرتے تھے،جب کھجوروں میں مٹھاس آ جاتی اور وہ ابھی کھانے کے قابل نہ ہوتیں تو وہ ان کا اندازہ کرتے تھے۔ضعیف۔