Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1840 (مشکوۃ المصابیح)

[1840] رواہ مسلم (1038/99)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تُلْحِفُوا فِي الْمَسْأَلَةِ فوَاللہ لَا يسألني أحدق مِنْكُمِ شَيْئًا فَتُخْرِجَ لَہُ مَسْأَلَتُہُ مِنِّي شَيْئًا وَأَنَا لَہُ كَارِہٌ فَيُبَارَكَ لَہُ فِيمَا أَعْطَيْتُہُ)) . رَوَاہُ مُسلم

معاویہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سوال کرنے میں پیچھے نہ پڑ جایا کرو،اللہ کی قسم! جب تم میں سے کوئی شخص سوال کر کے مجھ سے کوئی چیز حاصل کر لیتا ہے،جبکہ میں اسے نا پسند کرتا ہوں تو پھر میں وہ چیز اسے دے بھی دوں تو اس میں برکت نہیں ہوتی۔‘‘ رواہ مسلم۔