Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1841 (مشکوۃ المصابیح)
[1841] رواہ البخاري (1471)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلَہُ فَيَأْتِيَ بِحُزْمَةِ حَطَبٍ عَلَی ظَہْرِہِ فَيَبِيعَہَا فَيَكُفَّ اللہُ بِہَا وَجْہَہُ خَيْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ أَعْطَوْہُ أَوْ مَنَعُوہُ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
زبیر بن عوام ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تم میں سے کوئی شخص اپنی رسی لے کر (جنگل میں جائے) اپنی پشت پر لکڑیوں کا گٹھا لا کر فروخت کرے،اور اس طرح اللہ اس کے چہرے کو سوال کرنے سے بچا لے،تو یہ اس کے لیے سوال کرنے سے بہتر ہے،ممکن ہے کہ وہ اسے کچھ دیں یا نہ دیں۔‘‘ رواہ البخاری۔