Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1845 (مشکوۃ المصابیح)

[1845] متفق علیہ، رواہ البخاري (1473) و مسلم (1045/110)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُعْطِينِي الْعَطَاءَ فَأَقُولُ: أَعْطِہِ أَفْقَرَ إِلَيْہِ مِنِّي. فَقَالَ: ((خُذْہُ فَتَمَوَّلْہُ وَتَصَدَّقْ بِہِ فَمَا جَاءَكَ مِنْ ہَذَا الْمَالِ وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ وَلَا سَائِلٍ فَخذہ. ومالا فَلَا تتبعہ نَفسك))

عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے کوئی مال عطا کرتے تو میں عرض کرتا،آپ اسے مجھ سے زیادہ ضرورت مند کو عطا کر دیں،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے:’’اسے لے لو،اور اسے اپنے مال میں شامل کر لو اور اسے صدقہ کرو،اور اگر بن مانگے اور بغیر انتظار کیے تمہارے پاس مال آ جائے تو اسے لے لیا کرو اور جو ایسا نہ ہو اس کے پیچھے نہ پڑو۔‘‘ متفق علیہ۔