Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1846 (مشکوۃ المصابیح)
[1846] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (1639) والترمذي (681 و قال: حسن صحیح۔) والنسائي (100/5 ح 2600)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْمَسَائِلُ كُدُوحٌ يَكْدَحُ بِہَا الرَّجُلُ وَجْہَہُ فَمَنْ شَاءَ أَبْقَی عَلَی وَجْہِہِ وَمَنْ شَاءَ تَرَكَہُ إِلَّا أَنْ يَسْأَلَ الرَّجُلُ ذَا سُلْطَانٍ أَوْ فِي أَمْرٍ لَا يَجِدُ مِنْہُ بُدًّا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ
سمرہ بن جندب ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سوال کرنا خراش ہے،آدمی ان کی وجہ سے اپنے چہرے پر خراشیں ڈالتا ہے،جو چاہے انہیں اپنے چہرے پر باقی رکھے اور جو چاہے انہیں ترک کر دے،البتہ آدمی بادشاہ سے سوال کرے یا کسی ایسی چیز کے بارے میں سوال کرے جس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو پھر سوال کرنا جائز ہے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی۔