Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1852 (مشکوۃ المصابیح)

[1852] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1645) و الترمذي (2326 وقال: حسن صحیح غریب۔)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ أَصَابَتْہُ فَاقَةٌ فَأَنْزَلَہَا بِالنَّاسِ لَمْ تُسَدَّ فَاقَتُہُ. وَمَنْ أَنْزَلَہَا بِاللہ أوشك اللہ لَہُ بالغنی إِمَّا بِمَوْتٍ عَاجِلٍ أَوْ غِنًی آجِلٍ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص فاقے میں مبتلا ہو جائے اور وہ اسے لوگوں پر پیش کرے تو اس کا فاقہ دور نہیں ہو گا،اور جو شخص اس کے متعلق اللہ سے عرض کرے تو قریب ہے کہ اللہ جلد موت دے کر یا بدیر دولت مندی دے کر اسے غنی عطا فرما دے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی۔