Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1879 (مشکوۃ المصابیح)

[1879] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (382/6۔ 383 ح 27689۔ 27691) و أبو داود (1667) والترمذي (665)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أم بجيد قَالَتْ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ الْمِسْكِينَ لِيَقِفُ عَلَی بَابِي حَتَّی أَسْتَحْيِيَ فَلَا أَجِدُ فِي بَيْتِي مَا أَدْفَعُ فِي يَدِہِ. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ادْفَعِي فِي يَدِہِ وَلَوْ ظِلْفًا مُحْرَقًا)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ

ام بجید ؓ بیان کرتی ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! مسکین میرے دروازے پر کھڑا ہو جاتا ہے حتیٰ کہ مجھے حیا آتی ہے کہ میں اس کے ہاتھ پر رکھنے کے لیے گھر میں کوئی چیز نہیں پاتی،تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس کے ہاتھ پر کچھ نہ کچھ رکھ دیا کرو خواہ جلا ہوا کھر ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ احمد،ترمذی،ابوداؤد،اور امام ترمذی نے فرمایا:’’یہ حدیث حسن صحیح ہے۔صحیح،رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی۔