Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1886 (مشکوۃ المصابیح)
[1886] إسنادہ ضعیف جدًا، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (10877، نسخۃ محققۃ: 10377) و ابن عدي فی الکامل (236/1) و ابن الجوزي فی الموضوعات (182/2) ٭ فیہ عبد العزیز بن عمران: متروک، و إبراہیم بن إسماعیل بن أبي حبیبۃ: ضعیف۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((السَّخَاءُ شَجَرَةٌ فِي الْجَنَّةِ فَمَنْ كَانَ سَخِيًّا أَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْہَا فَلَمْ يَتْرُكْہُ الْغُصْنُ حَتَّی يُدْخِلَہُ الْجَنَّةَ. وَالشُّحُّ شَجَرَةٌ فِي النَّارِ فَمَنْ كَانَ شَحِيحًا أَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْہَا فَلَمْ يَتْرُكْہُ الْغُصْنُ حَتَّی يُدْخِلَہُ النَّارَ)) . رَوَاہُمَا الْبَيْہَقِيُّ فِي شعب الْإِيمَان
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’سخاوت،جنت میں ایک درخت ہے،پس جو شخص سخی ہو گا تو وہ اس کی ایک شاخ کو پکڑ لے گا،پھر شاخ اسے نہیں چھوڑے گی حتیٰ کہ وہ اسے جنت میں لے جائے گی،جبکہ بخیلی و طمع جہنم کا ایک درخت ہے جو شخص بخیل ہو گا تو وہ اس کی ایک شاخ پکڑ لے گا،اور وہ شاخ اسے نہیں چھوڑے گی حتیٰ کہ اسے جہنم میں لے جائے گی۔‘‘ ضعیف۔