Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1897 (مشکوۃ المصابیح)
[1897] رواہ مسلم (1007/54)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((خَلَقَ كُلَّ إِنْسَانٍ مِنْ بَنِي آدَمَ عَلَی سِتِّينَ وَثَلَاثِمِائَةِ مَفْصِلٍ فَمَنْ كَبَّرَ اللہَ وَحَمِدَ اللہَ وَہَلَّلَ اللہَ وَسَبَّحَ اللہَ وَاسْتَغْفَرَ اللہَ وَعَزَلَ حَجَرًا عَنْ طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ شَوْكَةً أَوْ عَظْمًا أَوْ أَمَرَ بِمَعْرُوفٍ أَوْ نَہَی عَنْ مُنْكَرٍ عَدَدَ تِلْكَ السِّتِّينَ وَالثَّلَاثِمِائَةِ فَإِنَّہُ يَمْشِي يَوْمَئِذٍ وَقَدْ زَحْزَحَ نَفْسَہُ عَنِ النَّارِ)) . رَوَاہُ مُسلم
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہر انسان کے تین سو ساٹھ جوڑ ہیں جس شخص نے اللہ اکبر،الحمد للہ،لا الہ الا اللہ،سبحان اللہ اور استغفر اللہ کہا،اور لوگوں کے راستے سے پتھر یا کانٹے یا ہڈی کو دور کر دیا یا نیکی کا حکم یا برائی سے منع کیا اور یہ کام تین سو ساٹھ عدد کے برابر کیا تو وہ اس روز اس طرح چلتا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو جہنم سے بچا لیا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔