Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1904 (مشکوۃ المصابیح)

[1904] متفق علیہ، رواہ البخاري (652) و مسلم (1914/127)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَرَّ رَجُلٌ بِغُصْنِ شَجَرَةٍ عَلَی ظَہْرِ طَرِيقٍ فَقَالَ: لِأُنَحِّيَنَّ ہَذَا عَنْ طَرِيقِ الْمُسلمين لَا يؤذيہم فَأدْخل الْجنَّة

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ایک آدمی ایک درخت کی شاخ کے پاس سے گزرا جو کہ راہ گزر پر تھی،اس نے کہا: میں اسے مسلمانوں کی راہ سے ہٹا دیتا ہوں تاکہ یہ انہیں تکلیف نہ پہنچائے،اسے (اس بنا پر) جنت میں داخل کر دیا گیا۔‘‘ متفق علیہ۔