Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1903 (مشکوۃ المصابیح)

[1903] متفق علیہ، رواہ البخاري (3318) و مسلم (2242 کلاھما من حدیث أبي ھریرۃ)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((عُذِّبَتِ امْرَأَةٌ فِي ہِرَّةٍ أَمْسَكَتْہَا حَتَّی مَاتَتْ مِنَ الْجُوعِ فَلَمْ تَكُنْ تُطْعِمُہَا وَلَا تُرْسِلُہَا فَتَأْكُلَ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ))

ابن عمر ؓ اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتےہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا کیا گیا،اس نے اسے باندھ رکھا تھا،حتیٰ کہ وہ بھوک کی وجہ سے مر گئی،اس نے خود اسے کھلایا نہ اسے چھوڑا کہ وہ حشرات الارض کھا لیتی۔‘‘ متفق علیہ۔