Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1910 (مشکوۃ المصابیح)
[1910] صحیح، رواہ أحمد (344/3 ح 14766) والترمذي (1970 وقال: حسن صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ وَإِنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ أَنْ تَلْقَی أَخَاكَ بِوَجْہٍ طَلْقٍ وَأَنْ تُفْرِغَ مِنْ دَلْوِكَ فِي إِنَاءِ أَخِيكَ)) . رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہر معروف صدقہ ہے،تمہارا اپنے بھائی کو خندہ پیشانی سے ملنا اور تمہارا اپنی بالٹی سے اپنے بھائی کے برتن میں پانی ڈال دینا بھی نیکی میں سے ہے۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و الترمذی۔