Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1912 (مشکوۃ المصابیح)
[1912] حسن، رواہ أبو داود (1678) والنسائي (254/6ح 3694) و للحدیث طرق کثیرۃ وھو حدیث حسن۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أُمَّ سَعْدٍ مَاتَتْ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ((الْمَاءُ)) . فَحَفَرَ بِئْرًا وَقَالَ: ہَذِہِ لأم سعد. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے،انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ام سعد ؓ وفات پا چکی ہیں،(ان کے لیے) کون سا صدقہ کرنا افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’پانی۔‘‘ انہوں نے ایک کنواں کھدوایا اور فرمایا: یہ ام سعد کے لیے ہے۔حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔