Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1919 (مشکوۃ المصابیح)

[1919] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2470)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَائِشَة إِنَّہُمْ ذَبَحُوا شَاةً فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((مَا بَقِيَ مِنْہَا؟)) قَالَتْ: مَا بَقِي مِنْہَا إِلَّا كتفہا قَالَ: ((بَقِي كلہَا غير كتفہا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَصَححہُ

عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں (یعنی اہل بیت) نے ایک بکری ذبح کی تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا:’’اس سے کچھ بچا ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: اس کی دستی بچی ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس کی دستی کے سوا باقی سب بچ گیا ہے۔‘‘ ترمذی،اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔