Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1921 (مشکوۃ المصابیح)

[1921] حسن، رواہ الترمذي (2567) ٭ سندہ ضعیف و للحدیث شواھد۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ يَرْفَعُہُ قَالَ: ثَلَاثَةٌ يُحِبُّہُمُ اللہُ: رَجُلٌ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتْلُوا كِتَابَ اللہِ وَرَجُلٌ يَتَصَدَّقُ بِصَدَقَةٍ بِيَمِينِہِ يُخْفِيہَا أُرَاہُ قَالَ: مِنْ شِمَالِہِ وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَانْہَزَمَ أَصْحَابُہُ فَاسْتَقْبَلَ الْعَدُوَّ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَيْرُ مَحْفُوظٍ أَحَدُ رُوَاتِہِ أَبُو بكر بن عَيَّاش كثير الْغَلَط

عبداللہ بن مسعود ؓ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں،فرمایا:’’تین اشخاص ہیں جنہیں اللہ پسند کرتا ہے،دوران تہجد قرآن کی تلاوت کرنے والا،دائیں ہاتھ سے صدقہ کرنے والا جو اسے اپنے بائیں ہاتھ سے بھی مخفی رکھتا ہے،اور ایک وہ آدمی جو کسی لشکر میں ہو اوراس کے ساتھی شکست کھا جائیں لیکن وہ پھر بھی دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے۔‘‘ ترمذی اورانہوں نے فرمایا: یہ حدیث محفوظ نہیں،اس کا ایک راوی ابوبکر بن عیاش،کثرت کے ساتھ غلطیاں کرتا ہے۔حسن،رواہ الترمذی۔